وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی بیجنگ میں چیئرمین قومی ترقی و اصلاحات مسٹر ہی لی فنگ سے ملاقات میں اظہار خیال

بیجنگ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے، حکومت کی کوششوں کے باعث امن و امان کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے، سی پیک منصوبوں کے لئے 15 ہزار اہلکاروں پر مشتمل سیکورٹی فورس تیار کی گئی ہے ۔انہوں نے یہ بات بیجنگ میں چیئرمین قومی ترقی و …

بیجنگ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے، حکومت کی کوششوں کے باعث امن و امان کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے، سی پیک منصوبوں کے لئے 15 ہزار اہلکاروں پر مشتمل سیکورٹی فورس تیار کی گئی ہے ۔انہوں نے یہ بات بیجنگ میں چیئرمین قومی ترقی و اصلاحات ( این ڈی آر سی) مسٹر ہی لی فنگ سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک نے پاک چین تعلقات کو مضبوط معاشی پارٹنرشپ میں تبدیل کر دیا ہے ، سی پیک دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، سی پیک علاقائی معیشتوں کو ضم کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ، اس سے اربوں افراد کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان کو اپنی معیشت جدید خطوط پر استوار کرنے اور پاکستان کو چینی ترقی سے سیکھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply