ماسکو۔21فروری (اے پی پی):روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے ملک کے علاقے امور اوبلاست میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ۔چینی خبررساں ادارے شنہوا نے روسی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر جمعرات کی شام رومنینسکی میونسپل ضلع میں واقع لکڑی کاٹنے کے ایک مقام سے پرواز بھرنے کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ …
روس، حکام کی لاپتہ ہیلی کاپٹر کے تینوں افراد کےہلاک ہونے کی تصدیق

مزید خبریں
ماسکو۔21فروری (اے پی پی):روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے ملک کے علاقے امور اوبلاست میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ۔چینی خبررساں ادارے شنہوا نے روسی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر جمعرات کی شام رومنینسکی میونسپل ضلع میں واقع لکڑی کاٹنے کے ایک مقام سے پرواز بھرنے کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ، ایک تفتیش کار اور ایک پولیس افسر سوار تھا، تینوں افراد اس مقام سے واپس آ رہے تھے جہاں ایک لاگنگ ورکر کی لاش ملی تھی جو کام کے دوران زخمی ہو گیا تھا۔حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔








