وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت

پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی. اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر نے اس حملے میں پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت …

پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی.

اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر نے اس حملے میں پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی.

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہمارے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور موثر کارروائی نے شہر کو بڑے نقصان سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ہماری افواج کے ساتھ متحد ہے اور ان کے شجاعت کو سلام پیش کرتی ہے۔