لاہور۔21فروری (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ''فتنہ الخوارج'' کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیراعلی نے بڑا حملہ ناکام بنانے اور 5 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہاہے۔ وزیراعلی مریم نوازنے وطنِ عزیز پر جان قربان کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی …
مریم نواز کی بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ”فتنہ الخوارج” کے بزدلانہ حملے کی مذمت

مزید خبریں
لاہور۔21فروری (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ”فتنہ الخوارج” کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیراعلی نے بڑا حملہ ناکام بنانے اور 5 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہاہے۔
وزیراعلی مریم نوازنے وطنِ عزیز پر جان قربان کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیااور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیاہے۔








