آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہےتاہم شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم شمالی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات …

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہےتاہم شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم شمالی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر شدید سرد رہا۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 07، اسکردومنفی03، استورمنفی03، بگروٹ منفی01، گوپس میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔