کوئٹہ۔ 21 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بزدلانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور جوان کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہداء نے مادرِ وطن کے دفاع، قومی سلامتی کے تحفظ اور امن کے قیام کے …
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بزدلانہ واقعے کی شدید مذمت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 21 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بزدلانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور جوان کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہداء نے مادرِ وطن کے دفاع، قومی سلامتی کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شجاعت اور فرض شناسی کی روشن مثال قائم کی۔
قوم اپنے ان عظیم سپوتوں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی ایک بزدلانہ عمل ہے جس کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے تاہم ایسی مذموم کارروائیاں قوم اور سکیورٹی فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔
میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور وطن کے امن و استحکام کے لیے ریاستی اقدامات پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔








