اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مشتاق کائرہ مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق کائرہ کے انتقال کر خبر …
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مشتاق کائرہ مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشتاق کائرہ کے انتقال کر خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین








