گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کی راہنماء رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مہر سلطانہ کی ملاقات

پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کی راہنماء رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مہر سلطانہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہر سلطانہ نے اپنے حلقے کے عوام کو درپیش مسائل سے …

پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کی راہنماء رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مہر سلطانہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر سلطانہ نے اپنے حلقے کے عوام کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا بنیادی فریضہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کےلیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے مہر سلطانہ کو مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔