گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے محافظ کلیسا گروپ کرسچن کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے محافظ کلیسا گروپ کرسچن کمیونٹی کے وفد نے گروپ کے راہنما یوسف یعقوب کی قیادت میں گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاسٹر اظہر اور دیگر اراکین بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وفد نے گورنر کو کرسچن کمیونٹی کو درپیش مسائل، …

پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے محافظ کلیسا گروپ کرسچن کمیونٹی کے وفد نے گروپ کے راہنما یوسف یعقوب کی قیادت میں گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاسٹر اظہر اور دیگر اراکین بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وفد نے گورنر کو کرسچن کمیونٹی کو درپیش مسائل، سماجی و فلاحی امور اور دیگر متعلقہ معاملات سے آگاہ کیا.

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتیں برابر کی شہری ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے. گورنر نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ سے ہی صوبے میں پائیدار امن اور یکجہتی کو یقینی بنایا جا سکتا۔