ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے پاکستان میں جرمنی کے سیفر مارنٹن کوبلر کی ملاقات

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے پاکستان میں جرمنی کے سیفر مارنٹن کوبلر کی ملاقات باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینے ہر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز پاکستان میں جرمنی کے سیفر مارنٹن کوبلر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں فریقین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ملک میں سلامتی کی …

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے پاکستان میں جرمنی کے سیفر مارنٹن کوبلر کی ملاقات
باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینے ہر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز پاکستان میں جرمنی کے سیفر مارنٹن کوبلر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں فریقین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری اور توانائی بحران کے حل کے بعد پاکستان اور جرمنی کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ فریقین نے قراردیاکہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبوں کے عملی نفاذ کے بعد خصوصی اقتصادی زونز میں یورپی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع کھلے ہوں گے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے پاک چین اقتصادی راہدری کے تصور اور اس کے نفاذ کے بارے میں جرمن سفارتکار کو آگاہ کیا۔ جرمن سفارتکار نے پاکستان اور جرمنی کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مابین روابط کے فروغ اور پاکستان جرمنی مشترکہ ایوان تجارت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ اس سے پاکستان میں جرمنی کی جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کو تکنیکی نوعیت کی تربیت کی فراہمی پر بھی زور دیا اور کہاکہ یہ ایسا شعبہ جہاں جرمنی پاکستان کی معاونت کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply