امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گرین لینڈ کے ساحل پر ہسپتال بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن۔22فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے گرین لینڈ کے ساحلوں کی جانب ایک ہسپتال بحری جہاز روانہ کر دیا ہے تاکہ وہاں کے تمام بیمار شہریوں کو طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔ تاس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر بیان میں کہا کہ لوزیانا کے گورنر کے ساتھ مل کر ہم ایک عظیم ہسپتال …

واشنگٹن۔22فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے گرین لینڈ کے ساحلوں کی جانب ایک ہسپتال بحری جہاز روانہ کر دیا ہے تاکہ وہاں کے تمام بیمار شہریوں کو طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔ تاس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر بیان میں کہا کہ لوزیانا کے گورنر کے ساتھ مل کر ہم ایک عظیم ہسپتال بوٹ گرین لینڈ بھیج رہے ہیں تاکہ وہاں موجود بہت سے بیمار افراد کی دیکھ بھال کی جا سکے جن کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو رہی، یہ راستے میں ہے۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 دسمبر 2025 کو لوزیانا کے گورنر جیف لینڈری کو گرین لینڈ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی مقرر کیا تھا۔ تقرری کے بعد جیف لینڈری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنی پوٹ میں کہا کہ وہ جزیرے کو امریکی کنٹرول میں لانے کی کوشش کریں گے جس کے بعد کوپن ہیگن میں سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا۔صدر ٹرمپ متعدد مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر ڈنمارک نے جزیرے سے دستبرداری اختیار نہ کی تو اس پر بھاری محصولات عائد کیے جا سکتے ہیں۔