ماحولیاتی تبدیلی کے کنسور شیم کے قیام کی حمایت کریں گے، مشاہد اللہ خان

وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر بارے میں بریفنگ ، ماحولیاتی تبدیلی کے کنسور شیم کے قیام کی حمایت کریں گے، مشاہد اللہ خان اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کے کنسور شیم کے قیام کی حمایت کرے …

وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر بارے میں بریفنگ ،
ماحولیاتی تبدیلی کے کنسور شیم کے قیام کی حمایت کریں گے، مشاہد اللہ خان

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کے کنسور شیم کے قیام کی حمایت کرے گی۔ وہ جمعہ کو یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منقعدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے چیف ایگزیکٹو طارق بنوری کی قیادت میں وفد نے شرکت کی اور اجلاس کو گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اس ادارے کو ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تحقیقی ادارہ بنانے کے لیے حمایت فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یونیورسٹیوں اور تحقیقی کنسورشیم سمیت تمام اداروں کے قیام میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے میدان میں کام کرنے والے ماہرین کی صلاحیت میں اضافہ کرنے پر زور دیا ۔وفاقی وزیر نے پاکستان کی یونیورسٹیوں میں موسمیاتی تبدیلی پر ماسٹر ز پروگرام کے آغاز کو سراہا ۔اس سے قبل گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے ماہرین نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ بارش اور موسمی طرز تبدیل ہو رہا ہے اور کسانوں کو اس کے مطابق ایڈجسٹ کرنا چاہیے ۔انہوں نے گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر میں تحقیق کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply