اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور وسط ایشیائی ریاست تاجکستان نے مشترکہ فائدے کیلئے دفاع اورسلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیاہے۔ دونوں ممالک نے قراردیاہے کہ افغانستان میں پرامن ذرائع سے بحران کے حل کیلئے علاقائی ممالک کو فعال کردار ادا کرنا چاہئیے کیونکہ اس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) …
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ کی تاجک حکام سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور وسط ایشیائی ریاست تاجکستان نے مشترکہ فائدے کیلئے دفاع اورسلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیاہے۔ دونوں ممالک نے قراردیاہے کہ افغانستان میں پرامن ذرائع سے بحران کے حل کیلئے علاقائی ممالک کو فعال کردار ادا کرنا چاہئیے کیونکہ اس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ نے وسط ایشیائی ریاست تاجکستان کے وزیردفاع شیرعلی مرزوف ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیربرائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ نے تاجکستان کے سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی دعوت پر تاجکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران جمعہ کوانہوں نے تاجکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری عبدالرحیم قہاروف سے بھی ملاقات کی۔ تاجک حکام سے ملاقاتوں میں فریقین نے دونوں ممالک کے مابین سلامتی اوردفاع کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے مشترکہ فائدے کیلئے ان شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔








