چین میں اہم ریٹیل اور کیٹرنگ اداروں کی اوسط یومیہ سیلز میں 8.6 فیصد کا اضافہ

بیجنگ ۔22فروری (اے پی پی):رواں سال چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس وقت چین میں جاری نو روزہ جشن بہار کی تعطیلات بیرونی دنیا کے لیے کھپت اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششوں کا مشاہدہ کرنے کا اچھا موقع فراہم کرتی ہیں۔ جشن بہار سے پہلے چین کی وزارت تجارت سمیت نو محکموں نے مشترکہ طور پر 2026 کی "ہیپی …

بیجنگ ۔22فروری (اے پی پی):رواں سال چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس وقت چین میں جاری نو روزہ جشن بہار کی تعطیلات بیرونی دنیا کے لیے کھپت اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششوں کا مشاہدہ کرنے کا اچھا موقع فراہم کرتی ہیں۔

جشن بہار سے پہلے چین کی وزارت تجارت سمیت نو محکموں نے مشترکہ طور پر 2026 کی "ہیپی شاپنگ فار دی اسپرنگ فیسٹیول” نامی خصوصی مہم کا آغاز کیا، جس میں تعطیلات کی کھپت کو فروغ دینے کے لیے پالیسی پیکجز کا ایک سلسلہ متعارف کرایا گیا تاکہ ملکی طلب کو فروغ دیا جا سکے اورملکی صارفین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں کوبھی بہترین فوائد مل سکیں۔

چینی میڈیا نے کہا ہے کہ چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں کے دوران چین میں اہم ریٹیل اور کیٹرنگ اداروں کی اوسط یومیہ سیلز میں 2025 کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تعطیلات کے پہلے تین دنوں کے دوران وزارت تجارت کی زیر نگرانی 78 اہم خریداری کے علاقوں میں سیاحوں کی تعداد اورکاروباری ٹرن اوور میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 4.5 فیصد اور 4.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹریول پلیٹ فارمز کے ڈیٹا کے مطابق جشن بہار کے دنوں میں چین کے لیے فلائٹ بکنگ میں سالانی بنیاد پر 400 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔