بیجنگ۔22فروری (اے پی پی):چینی نئے سال کے پرمسرت موقع پر چائنا ویمنز فیڈریشن کی جانب سے مرتب کردہ کتاب ’’شی جن پنگ کی عوام کے گھر آمد ‘‘ (جلد دوم) ، چائنا ویمنز پبلشنگ ہاؤس کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ یہ کتاب جلد اول کے تسلسل میں چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں خاندان اور ملک پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق کتاب میں …
چین میں کتاب "شی جن پنگ کی عوام کے گھر آمد” (جلد دوم) کی اشاعت،کتاب چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل پر توجہ مرکوز کرتی ہے،

مزید خبریں
بیجنگ۔22فروری (اے پی پی):چینی نئے سال کے پرمسرت موقع پر چائنا ویمنز فیڈریشن کی جانب سے مرتب کردہ کتاب ’’شی جن پنگ کی عوام کے گھر آمد ‘‘ (جلد دوم) ، چائنا ویمنز پبلشنگ ہاؤس کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ یہ کتاب جلد اول کے تسلسل میں چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں خاندان اور ملک پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق کتاب میں 32 خاندانوں اور گاؤں (کمیونٹیز) کے انٹرویوز شامل ہیں، جن میں سی پی سی کی اٹھارویں قومی کانگریس کے بعد جنرل سیکریٹری شی جن پنگ کے مختلف علاقوں کے دوروں کے دوران مقامی لوگوں سے بات چیت اور ترقی سے متعلق گفتگو کے متاثر کن واقعات بیان کیے گئے ہیں۔
یہ کتاب نئے دور میں چینی خاندانوں کی خوشحال تبدیلیوں کو قلم بند کرتی ہے اور اس گہرے تعلق کی عکاسی کرتی ہے کہ عوامی رہنما عوام سے محبت کرتے ہیں اور عوام اپنے رہنما سے محبت کرتے ہیں۔ یہ تصنیف خواتین اور خاندانوں کو 15ویں پانچ سالہ منصوبے میں بھرپور کردار ادا کرنے اور نئے سفر میں نمایاں خدمات انجام دینے کی ترغیب دیتی ہے۔








