سی پیک کی وجہ سے عالمی مسابقتی پیمانہ میں پاکستان کی رینکنگ میں کئی پوائنٹس کا اضافہ ہواہے، فوربز میگزین

نیویارک۔ 29 ستمبر (اے پی پی)عالمی شہرت یافتہ امریکی میگزین فوربز نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی وجہ سے عالمی مسابقتی پیمانہ میں پاکستان کی رینکنگ میں کئی پوائنٹس کا اضافہ ہواہے۔میگزین کے مطابق اگرچہ سی پیک فی الوقت زیرتکمیل ہے لیکن پاکستانی معشیت پر اس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اورراہداری منصوبوں کی وجہ سے عالمی مسابقتی رینکنگ میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔میگزین …

نیویارک۔ 29 ستمبر (اے پی پی)عالمی شہرت یافتہ امریکی میگزین فوربز نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی وجہ سے عالمی مسابقتی پیمانہ میں پاکستان کی رینکنگ میں کئی پوائنٹس کا اضافہ ہواہے۔میگزین کے مطابق اگرچہ سی پیک فی الوقت زیرتکمیل ہے لیکن پاکستانی معشیت پر اس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اورراہداری منصوبوں کی وجہ سے عالمی مسابقتی رینکنگ میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔میگزین نے حال ہی میں شائع ہونے والی عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ عالمی مسابقتی رینکنگ میں 137 ممالک کی فہرست میں پاکستان 115 ویں نمبر پر ہے۔میگزین نے لکھا ہے کہ اگرچہ کئی ممالک کے مقابلے میں پاکستان رینکنگ میں پیچھے ہے تاہم اس کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پاکستان کی رینکنگ میں 7 پوائنٹس کی بہتری ہوئی ہے ،2014ءمیں اس فہرست میں پاکستان 133ویں پوزیشن پر تھا۔ میگزین کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں بہتری کی ایک بنیادی وجہ بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں میں موثر پیش رفت ہے، انفراسٹرکچر کے حوالے سے پاکستان عالمی رینکنگ میں 110 ویں پوزیشن پر ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply