پشاور۔29ستمبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،اپنے وسائل استعمال اورذاتی مصروفیات سے پارٹی کے استحکام کیلئے وقت نکالنے والوںکوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت میںرونق،کامیابی اوراستحکام کارکنوںہی کی مرہون منت ہوتی ہے،پارٹی ورکرزاپنے قائد محمدنوازشریف کاوژن اورایجنڈاگھرگھرپہنچانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹری پشاورمیںخیبرپختونخواکے اضلاع ڈی …
نوازشریف کاایجنڈاملک کے بیس کروڑعوام کی خوشحالی اورترقی کاہے، امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔29ستمبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،اپنے وسائل استعمال اورذاتی مصروفیات سے پارٹی کے استحکام کیلئے وقت نکالنے والوںکوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت میںرونق،کامیابی اوراستحکام کارکنوںہی کی مرہون منت ہوتی ہے،پارٹی ورکرزاپنے قائد محمدنوازشریف کاوژن اورایجنڈاگھرگھرپہنچانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹری پشاورمیںخیبرپختونخواکے اضلاع ڈی آئی خان،ٹانک،بونیر،نوشہرہ،پشاورسٹی،دیر،میرہ کچوڑی،سوڑئی زئی،ارمڑپایان ،ارمڑمیانہ سے آئے ہوئے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔امیرمقام نے کہاکہ محمدنوازشریف کاایجنڈاملک کے بیس کروڑعوام کی خوشحالی اورترقی کا ہے جبکہ دوسری جانب کاس میٹک اورجعلی تبدیلی ہے جومحض سوشل میڈیا تک محدودہے۔








