گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026، برطانیہ ‘گھر بیٹھے ماہرین’ کی لپیٹ میں، ہر دوسرا شہری کمنٹیٹر بننے کا خواہشمند

گلاسگو۔23فروری (اے پی پی):ونٹر اولمپکس کے سحر اور گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کی آمد سے قبل برطانیہ میں 'آرم چیئر ماہرین' (Armchair Experts) کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق 50 فیصد برطانوی شائقین کا خیال ہے کہ وہ کسی بھی بڑے کھیل پر پیشہ وارانہ کمنٹری کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں چاہے انہوں نے خود کبھی وہ کھیل نہ …

گلاسگو۔23فروری (اے پی پی):ونٹر اولمپکس کے سحر اور گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کی آمد سے قبل برطانیہ میں ‘آرم چیئر ماہرین’ (Armchair Experts) کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق 50 فیصد برطانوی شائقین کا خیال ہے کہ وہ کسی بھی بڑے کھیل پر پیشہ وارانہ کمنٹری کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں چاہے انہوں نے خود کبھی وہ کھیل نہ کھیلا ہو۔2,000 کھیلوں کے شائقین پر کئے گئے سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ 57 فیصد افراد کا دعویٰ ہے کہ وہ کھیل کے دوران ایسی غلطیاں یا چیزیں نوٹ کر لیتے ہیں جو پیشہ ور کمنٹیٹرز کی نظروں سے بھی اوجھل رہ جاتی ہیں۔34 فیصد شائقین ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر عالمی سطح کے اتھلیٹس پر چیختے ہیں اور انہیں کھیل کے دوران ہدایات دیتے ہیں۔

55 فیصد کا ماننا ہے کہ کسی بھی کھیل کو محض 6 گھنٹے دیکھنے کے بعد وہ اس کی تکنیک پر حتمی رائے قائم کرنے کے ماہر بن جاتے ہیں۔کامن ویلتھ گیمز کے آغاز میں اب محض 150 دن (تقریباً 5 ماہ) باقی ہیں۔ اس حوالے سے گلاسگو 2026 کے چیف ایگزیکٹو فل بیٹی (OBE) کا کہنا ہے کہ ونٹر اولمپکس نے قوم کی اشتہا بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا فیڈز ڈرامائی مقابلوں سے بھری ہوئی ہیں اور لوگ کھیلوں کی تکنیک سیکھ رہے ہیں، ہم اس موسم گرما میں گلاسگو میں ‘اوور نائٹ سپر فینز’ کو خوش آمدید کہنے کے لئے بے تاب ہیں۔ سروے کے مطابق برطانوی عوام گلاسگو گیمز میں سب سے زیادہ جمناسٹک (45 فیصد)، تیراکی (42 فیصد) اور اتھلیٹکس (40 فیصد) دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

یاد رہے کہ گلاسگو 2026 میں 215 تمغوں کے فیصلے ہوں گے جس میں پیرا سپورٹس کا ریکارڈ توڑ پروگرام اور مشہورِ زمانہ ‘کامن ویلتھ مائل’ ( Commonwealth Mile) کی واپسی بھی شامل ہوگی۔