مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 اکتوبر کو ہوگا، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 اکتوبر دن 11 بجے پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا پہلا اجلاس 2 اکتوبر رات …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 اکتوبر دن 11 بجے پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا پہلا اجلاس 2 اکتوبر رات 9 بجے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا دوسرا اجلاس 3 اکتوبر 10 بجے صبح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply