اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراءموٹروے پولےس کی کامیابی کا ایک اور سنگ میل ہے،موٹروے پولیس کی ڈرائیونگ لا ئسنسنگ کا معیار ترقی یافتہ ملک کی ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کے مقابلہ میں کم نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ …
وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انور چوہدری کا انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراءموٹروے پولےس کی کامیابی کا ایک اور سنگ میل ہے،موٹروے پولیس کی ڈرائیونگ لا ئسنسنگ کا معیار ترقی یافتہ ملک کی ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کے مقابلہ میں کم نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں موٹروے پولیس ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی اسلام آباد میںانٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراءکی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراءکرکے موٹروے پولیس جیسے قابل فخر ادارے نے قومی خدمت کے میدان میں کامیابی کا ایک اور زینہ طے کر لیا ہے۔ موٹروے پولیس ملک کا واحد ادارہ ہے جسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تقریب میںانسیکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سیدکلیم امام، موٹروے پولیس کے زونل کمانڈرزاور سیکٹر کمانڈرز، ریٹائرڈ آئی جیز ، بیورکریٹس اور موٹروے پولےس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔








