کینیڈی ۔23فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں 24 فروری بروز منگل میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔کینڈی میں گروپ ٹو کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مدِمقابل ہوں گی۔ میچ کے اختتام کے تقریباً پندرہ منٹ بعد دونوں …
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں 24 فروری بروز منگل میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری

مزید خبریں
کینیڈی ۔23فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں 24 فروری بروز منگل میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔کینڈی میں گروپ ٹو کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مدِمقابل ہوں گی۔ میچ کے اختتام کے تقریباً پندرہ منٹ بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کی جائے گی۔ روایت کے مطابق پہلے شکست خوردہ ٹیم کے نمائندے اور اس کے بعد کامیاب ٹیم کے کھلاڑی اور حکام پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب کولمبو میں بدھ کے روز سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گروپ ٹو کا سپر ایٹ میچ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے قبل منگل کو نیوزی لینڈ کی ٹیم دوپہر 2 بجے ٹریننگ سیشن کرے گی جبکہ ایک بج کر 45 منٹ پر پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے بات چیت کرے گی۔ اسی طرح سری لنکا کی ٹیم شام 6 بجے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی اور اس سے قبل شام 5 بج کر 30 منٹ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرے گی۔ایونٹ انتظامیہ کے مطابق تمام میڈیا نمائندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے مطابق اپنی حاضری یقینی بنائیں۔








