کینیڈی ۔23فروری (اے پی پی):زمبابوے کے فاسٹ بولر بریڈ ایونز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ مسلسل 28 اننگز میں وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کو آئوٹ کر کے حاصل کیا۔ اس سے قبل مسلسل 27،27 اننگز میں وکٹ لینے …
زمبابوے کے فاسٹ بولر بریڈ ایونز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
کینیڈی ۔23فروری (اے پی پی):زمبابوے کے فاسٹ بولر بریڈ ایونز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ مسلسل 28 اننگز میں وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کو آئوٹ کر کے حاصل کیا۔
اس سے قبل مسلسل 27،27 اننگز میں وکٹ لینے کا ریکارڈ سری لنکا کے لیستھ ملنگا اور آئرلینڈ کے مارک اڈائر کے پاس مشترکہ طور پر موجود تھا۔ بریڈ ایونز کے اس عالمی ریکارڈ کو پاکستان کے سپنر عثمان طارق سے خطرہ لاحق ہے جو اس وقت مسلسل 25 اننگز میں وکٹ حاصل کر چکے ہیں اور اس فہرست میں نمایاں پوزیشن رکھتے ہیں۔









