لاہور۔23فروری (اے پی پی):پی ایچ ایف کے قائمقام صدرمحی الدین وانی سے قومی ہاکی ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ نے ملاقات کی، جس میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاریوں اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو درپیش امور سمیت انتظامی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق محی الدین وانی نے اس موقع پر کھلاڑیوں …
پی ایچ ایف کے قائمقام صدرسے قومی ہاکی ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔23فروری (اے پی پی):پی ایچ ایف کے قائمقام صدرمحی الدین وانی سے قومی ہاکی ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ نے ملاقات کی، جس میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاریوں اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو درپیش امور سمیت انتظامی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق محی الدین وانی نے اس موقع پر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ کھلاڑی صرف اپنے کھیل اور کارکردگی پر مکمل توجہ دیں، باقی تمام معاملات پاکستان ہاکی فیڈریشن سنبھالے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاجسٹکس، رابطہ کاری اور دیگر آف فیلڈ امور کی ذمہ داری فیڈریشن خود اٹھائے گی تاکہ کھلاڑی یکسو ہو کر میدان میں بہترین کھیل پیش کر سکیں۔
ایڈہاک صدر نے یقین دہانی کرائی کہ قومی کھلاڑیوں کو ضروری مراعات فراہم کی جائیں گی اور ان پر کسی قسم کا غیر ضروری دباو نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر ہیں اور انہیں اپنی کارکردگی اور نظم و ضبط کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔محی الدین وانی نے مزید کہا کہ اچھے یا برے فیصلوں کی ذمہ داری وہ خود قبول کریں گے، جبکہ ٹیم سے توقع ہے کہ وہ ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات اور دعا کا اظہار بھی کیا۔بعد ازاں ایڈہاک صدر کی جانب سے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد ٹیم کا حوصلہ بلند کرنا اور قومی جذبے کو مزید مضبوط بنانا تھا۔







