نئی دہلی ۔24فروری (اے پی پی):بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس گر کرتباہ ہو گئی جس سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق یہ حادثہ ضلع چترا کے علاقے سیماریا کے قریب پیش آیا جس میں ہلاک ہونے والوں میں عملے کے دو ارکان سمیت 7 افراد شامل ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق یہ پرواز ایک مریض کو علاج کی غرض سے رانچی سے نئی دہلی لے …
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس گر کر تباہ ، 7افراد ہلاک

مزید خبریں
نئی دہلی ۔24فروری (اے پی پی):بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس گر کرتباہ ہو گئی جس سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق یہ حادثہ ضلع چترا کے علاقے سیماریا کے قریب پیش آیا جس میں ہلاک ہونے والوں میں عملے کے دو ارکان سمیت 7 افراد شامل ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق یہ پرواز ایک مریض کو علاج کی غرض سے رانچی سے نئی دہلی لے کر جارہی تھی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے پولیس کی نفری موقع پر بھیج کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔








