آئی اے ای اے چیف کی آئندہ مذاکرات میں شمولیت زیر غور ہے ، ایران

تہران ۔24فروری (اے پی پی):ایران نے کہاہے کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی آئندہ مذاکرات میں شمولیت بارے غور کر رہا ہے۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا نے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے بتایا کہ ان کا ملک اس بات پر غور کر رہا ہے کہ رافیل گروسی آئندہ مذاکرات میں شامل ہوں یا نہیں۔ ترجمان …

تہران ۔24فروری (اے پی پی):ایران نے کہاہے کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی آئندہ مذاکرات میں شمولیت بارے غور کر رہا ہے۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا نے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے بتایا کہ ان کا ملک اس بات پر غور کر رہا ہے کہ رافیل گروسی آئندہ مذاکرات میں شامل ہوں یا نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اگرچہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ موضوع زیر بحث آیا کیونکہ گروسی گزشتہ مذاکرات میں بھی کردار ادا کر چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ آئی اے ای اے کو جون 2025 میں امریکی حملوں میں نقصان پہنچنے والے ایرانی جوہری مراکز کا دورہ کرنے کے امکان کے لیے ایک واضح اور منظور شدہ طریقہ کار کی ضرورت ہوگی جو قانون ساز ادارے کے منظور شدہ قواعد کے مطابق تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 17 فروری کو ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر دوسرا دور مذاکرات جنیوا میں عمان کی ثالثی میں ہوا جس میں کچھ امور پر باہمی سمجھ بوجھ قائم ہوئی، تاہم امریکی نائب صدر ڈی جے وینس نے کہا کہ تہران ابھی وائٹ ہاؤس کی بعض بنیادی شرائط قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ۔