میڈرڈ۔24فروری (اے پی پی):سپینش فٹ بال لیگ لا لیگا میں تنزلی کے خطرے سے دوچار کلب میلورکا نے مسلسل ناکامیوں کے بعد اپنے کوچ جگوبا اراساتی کو فارغ کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ فیصلہ سیلٹا ویگو کے خلاف 0-2 کی شکست کے محض ایک دن بعد کیا گیا جس کے نتیجے میں ٹیم تنزلی کے زون میں پہنچ گئی۔میلورکا کی ٹیم 25میچوں میں 24 پوائنٹس …
سپینش لالیگا فٹ بال،مسلسل ناکامیوں کے بعد میلورکا کا کوچ برطرف

مزید خبریں
میڈرڈ۔24فروری (اے پی پی):سپینش فٹ بال لیگ لا لیگا میں تنزلی کے خطرے سے دوچار کلب میلورکا نے مسلسل ناکامیوں کے بعد اپنے کوچ جگوبا اراساتی کو فارغ کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ فیصلہ سیلٹا ویگو کے خلاف 0-2 کی شکست کے محض ایک دن بعد کیا گیا جس کے نتیجے میں ٹیم تنزلی کے زون میں پہنچ گئی۔میلورکا کی ٹیم 25میچوں میں 24 پوائنٹس کے ساتھ نیچے سے تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
سابق اوساسونا کوچ جگوبا اراساتی اپنے دوسرے سیزن میں ٹیم کی قیادت کررہے تھے اور ان کا معاہدہ جون 2027 تک تھا۔کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے ٹیم کوچ کے طور پر جگوبا اراساتی کی ذمہ داریاں ختم کردی گئی ہیں اور یہ فیصلہ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا تاکہ موجودہ صورت حال کو بدلتے ہوئے سیزن کے باقی چیلنجز کا بہتر انداز میں سامنا کیا جاسکے۔
جگوبااراساتی نے 2024 کے موسم گرما میں اوساسونا چھوڑنے کے بعد میلورکا کی باگ ڈور سنبھالی تھی اور گزشتہ سیزن میں ٹیم کو 48 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر تک پہنچایا تھا۔ تاہم موجودہ سیزن میں ٹیم صرف 6 فتوحات حاصل کرسکی جبکہ 13 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کا زیادہ تر انحصار سٹرائیکر ویدات موریقی پر رہا جنہوں نے کلب کے 29 لیگ گولز میں سے 16سکور کیے۔جگوبااراساتی کا سابق کپتان دانی روڈریگیز کے ساتھ بھی اختلاف سامنے آیا تھا جو بعد ازاں دوسرے درجے کے کلب لیگانس میں شامل ہوگئے۔
سیلٹا ویگو کے خلاف مقابلہ سیزن کی بدترین کارکردگیوں میں شمار ہوا جہاں ٹیم ہدف پر ایک بھی شاٹ لگانے میں ناکام رہی اور آخر میں یاگو آسپاس کے دو گولز نے شکست پکی کردی جبکہ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے ساتھ کوچ کے بگڑتے ہوئے تعلقات بھی اس برطرفی کی ایک بڑی وجہ قرار دئیے جا رہے ہیں۔








