لاہور۔24فروری (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم مینز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔ورلڈ کپ ٹورنامنٹ یکم مارچ سے سات مارچ تک مصر میں کھیلا جائے گا ۔ قومی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید، اسسٹنٹ کوچ محمد اظفر یعقوب، کونٹینجنٹ ہیڈ اور ریٹائرڈ کپتان فرخ عتیق خان، ویڈیو اینالسٹ سلطان اشرف، اسسٹنٹ فزیوتھراپسٹ عارف حلیم بھی موجود ہیں۔ قومی اسکواڈ میں شامل …
قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کیلئے مصر روانہ

مزید خبریں
لاہور۔24فروری (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم مینز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔ورلڈ کپ ٹورنامنٹ یکم مارچ سے سات مارچ تک مصر میں کھیلا جائے گا ۔
قومی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید، اسسٹنٹ کوچ محمد اظفر یعقوب، کونٹینجنٹ ہیڈ اور ریٹائرڈ کپتان فرخ عتیق خان، ویڈیو اینالسٹ سلطان اشرف، اسسٹنٹ فزیوتھراپسٹ عارف حلیم بھی موجود ہیں۔
قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں منیب الرحمان، علی رضا، عماد شکیل بٹ، محمد سفیان خان، غضنفر علی، احمد ندیم، معین شکیل، محمد عبداللہ، محمد حماد الدین انجم، رانا عبد الوحید اشرف، افراز، ابوبکر محمود، عبدالرحمان، حمزہ فیاض، زکریا حیات، ارشد لیاقت، رانا محمد ولید اشرف، ارباز احمد، محمد حماد اور عمیر ستار شامل ہیں۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی ٹیم کے شاندار کھیل اور بہترین پرفارمنس کے لیے دعاگو ہے اور توقع ہے کہ ٹیم کامیابی کے ساتھ وطن واپس آئے گی۔








