پاکستان کی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتی ہے تو کولکتہ اور احمد آباد میں شیڈول میچز کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو مکمل رقم واپس کی جائے گی،آئی سی سی

کینڈی۔25فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتی ہے تو کولکتہ اور احمد آباد میں شیڈول میچز کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ منگل کو سیمی فائنلز اور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی، جس کے ساتھ ہی آئی سی …

کینڈی۔25فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتی ہے تو کولکتہ اور احمد آباد میں شیڈول میچز کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ منگل کو سیمی فائنلز اور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی، جس کے ساتھ ہی آئی سی سی نے یہ اہم پالیسی بھی جاری کی۔اعلان کے مطابق اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بناتا ہے اور میچ کولکتہ میں کھیلا جانا ہو تو وہاں کے ٹکٹ ہولڈرز کو مکمل ریفنڈ دیا جائے گا۔

اسی طرح اگر پاکستان فائنل تک رسائی حاصل کرتا ہے اور فیصلہ کن معرکہ احمد آباد میں ہونا ہو تو اس میچ کے ٹکٹ خریدنے والوں کو بھی پوری رقم واپس کی جائے گی۔آئی سی سی نے مزید کہا ہے کہ اگر سری لنکا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی اور ٹیم سے طے پاتا ہے تو ایسی صورت میں بھی ٹکٹ ہولڈرز کو ریفنڈ دیا جائے گا۔ شائقین کے لیے سیمی فائنلز 4 مارچ اور 5 مارچ جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچز کے لیے شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے، تاہم سکیورٹی اور انتظامی وجوہات کی بنا پر آئی سی سی نے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹکٹ ہولڈرز کو کسی بھی غیر یقینی صورتحال میں مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔