دبئی۔25فروری (اے پی پی):یونان کے نامور ٹینس کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن سٹیفانوس دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر ہوگئے اور ان کو مینز سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی کا سامنا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق فرانس کے 27 سالہ ٹینس کھلاڑی یوگو ہمبرٹ اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز میچ میں دفاعی چیمپئن سٹیفانوس …
دبئی ٹینس ٹورنامنٹ ، سٹیفانوس پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر، اے ٹی پی رینکنگ میں 7سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

مزید خبریں
دبئی۔25فروری (اے پی پی):یونان کے نامور ٹینس کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن سٹیفانوس دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر ہوگئے اور ان کو مینز سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی کا سامنا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق فرانس کے 27 سالہ ٹینس کھلاڑی یوگو ہمبرٹ اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز میچ میں دفاعی چیمپئن سٹیفانوس کو اپ سیٹ شکست دی۔متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں فرانس کے ٹینس کھلاڑی یوگو ہمبرٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ۔گزشتہ سال دبئی میں ٹائٹل جیتنے والے سٹیفانوس کو رواں ہفتے اپنی رینکنگ بچانے کے لیے 500 پوائنٹس کا دفاع کرنا تھا، لیکن پہلے ہی میچ میں ناکامی کے بعد وہ اب اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ 40 سے باہر ہو کر 42 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سٹیفانوس آخری بار 2018 میں ٹاپ 40 سے باہر ہوئے تھے۔
سابق عالمی نمبر تین سٹیفانوس جو 2023 کے آسٹریلین اوپن فائنل میں جیت کر دنیا کے نمبر ون کھلاڑی بننے کے قریب تھے، اب مسلسل زوال کا شکار ہیں۔ دوسری جانب 2024 کے چیمپئن یوگو ہمبرٹ اس جیت کے بعد دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا مقابلہ آندرے روبلیو یا ویلنٹائن روئیر سے ہوگا۔شکست کے بعد سٹیفانوس اب اپنی توجہ انڈین ویلز ٹورنامنٹ پر مرکوز کریں گے جو 4 مارچ سے شروع ہو رہا ہے، جبکہ یوگو ہمبرٹ اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھنے کے لیے پرامید ہیں۔








