نیویارک ۔25فروری (اے پی پی):مائیکروسافٹ کے بانی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا ان کی بہت بڑی غلطی تھی ۔رائٹرز کے مطابق گیٹس فاؤنڈیشن کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کے ملازمین کے ساتھ ٹاؤن ہال میٹنگ میں اپنی سرگرمیوں کی وضاحت …
ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا بہت بڑی غلطی تھی ، بل گیٹس

مزید خبریں
نیویارک ۔25فروری (اے پی پی):مائیکروسافٹ کے بانی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا ان کی بہت بڑی غلطی تھی ۔رائٹرز کے مطابق گیٹس فاؤنڈیشن کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کے ملازمین کے ساتھ ٹاؤن ہال میٹنگ میں اپنی سرگرمیوں کی وضاحت کی۔یہ بیان وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے ردعمل میں سامنے آیا، جس میں کہا گیا کہ گیٹس نے ملازمین سےایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر معذرت کی۔
امریکی محکمہ انصاف (ڈی او جے ) کی جاری کردہ دستاویزات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین کی جیل کی سزا کے بعد بھی ان سے کئی بار ملاقاتیں کیں تاکہ مائیکروسافٹ کے بانی کی فلاحی سرگرمیوں کو بڑھانے پر بات کی جا سکے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بل گیٹس نے ملازمین سے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا بہت بڑی غلطی تھی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کو بھی ان ملاقاتوں میں شامل کرنا غلط فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جو میری اس غلطی کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹاؤن ہال میں اس حوالے سے بل گیٹس نے کھل کر بات کی، کئی سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے اور اپنے اعمال کی ذمہ داری قبول کی۔








