اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہونے دیں گے نہ جنگ کا میدان بنیں گے،شاہِ اردن

عمان ۔25فروری (اے پی پی):اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ ہم اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی جنگ کا میدان بنیں گے۔ العربیہ اردو کے مطابق اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ایران کے معاملے پر سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ان کا یہ بیان ایران اورامریکاکے درمیان ہونے والے متوقع مذاکرات سے …

عمان ۔25فروری (اے پی پی):اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ ہم اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی جنگ کا میدان بنیں گے۔ العربیہ اردو کے مطابق اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ایران کے معاملے پر سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ان کا یہ بیان ایران اورامریکاکے درمیان ہونے والے متوقع مذاکرات سے قبل اور ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فضائی حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

کے شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ دوم نے عمان کے قصرِ الحسینیہ میں اردنی سنڈیکیٹ آف جرنلسٹس کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایران سے متعلق ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کا واحد راستہ مذاکرات اور سیاسی حل ہی ہے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ اردن اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی جنگ کا میدان بنے گا۔ انہوں نےکہا کہ مملکت کی سکیورٹی اور اس کے شہریوں کا تحفظ ہر چیز پر مقدم ہے۔

 

مزید خبریں