لاہور۔25فروری (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم یکم تا7 مارچ تک مصر کے شہر اسماعلیہ میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے اسماعلیہ پہنچ گئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل کے مطابق ایئرپورٹ پر پاکستان ایمبیسی کے ڈاکٹر طلحہ اور دیگر افسران نے قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑی …
قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے مصر کے شہر اسماعیلیہ پہنچ گئی

مزید خبریں
لاہور۔25فروری (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم یکم تا7 مارچ تک مصر کے شہر اسماعلیہ میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے اسماعلیہ پہنچ گئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل کے مطابق ایئرپورٹ پر پاکستان ایمبیسی کے ڈاکٹر طلحہ اور دیگر افسران نے قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے۔
اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑی پرجوش دکھائی دیے اور انہوں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کیا۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ2 مارچ کو ملائیشیا کے مدمقابل ہوگا جبکہ تیسرا میچ 3 مارچ کو آسٹریا کے خلاف کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ تک رسائی کے لیے پرعزم ہے۔








