اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):ملک کے نامور بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر اکیڈمیز کے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر بیڈمنٹن کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو ابھارنے اور بروئے کار …
ملک میں گراس روٹ سطح پر اکیڈمیز کے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے،بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):ملک کے نامور بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر اکیڈمیز کے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر بیڈمنٹن کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو ابھارنے اور بروئے کار لانےکی ضرورت ہے جس کے لئے اکیڈمیز کا قیام بہت ضروری ہے ، یہ اکیڈمیز ملک میں نرسری کا کردار ادا کریں گی۔
ایک سوال کے جواب میں مطاہر سہیل نے کہا کہ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دے رہی ہے اور اس اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے نیشنل چیمپئن شپ کے علاوہ کئی بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں بھی حصہ لیا ہے۔








