فیصل آباد ڈویژن میں 40 مقامات پر 21 کھیلوں کیلئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید شاہ منظر آفریدی

فیصل آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی):محکمہ کھیل پنجاب کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن میں 40 مقامات پر 21 کھیلوں کیلئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈویلپمنٹ ورکس میں سٹیڈیمز، سپورٹس کمپلیکسز، سپورٹس ہالز، انڈور اور اوپن گراؤنڈز، سپورٹس ایونیوز، جمنیزیمز، اکھاڑے، ہاسٹلز اور سی لائبریریز شامل ہیں، کھیلوں میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، بیڈمنٹن، سکواش، باسکٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، کشتی، باکسنگ، ہینڈ بال، مارشل …

فیصل آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی):محکمہ کھیل پنجاب کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن میں 40 مقامات پر 21 کھیلوں کیلئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈویلپمنٹ ورکس میں سٹیڈیمز، سپورٹس کمپلیکسز، سپورٹس ہالز، انڈور اور اوپن گراؤنڈز، سپورٹس ایونیوز، جمنیزیمز، اکھاڑے، ہاسٹلز اور سی لائبریریز شامل ہیں، کھیلوں میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، بیڈمنٹن، سکواش، باسکٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، کشتی، باکسنگ، ہینڈ بال، مارشل آرٹس، ریسلنگ، ایتھلیٹکس، کبڈی، انڈور گیمز، جم، باڈی بلڈنگ، ویٹ لفٹنگ، کراٹے، اور آرچری شامل ہیں۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید شاہ منظر آفریدی نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈویلپمنٹ ورکس پر مذکورہ کھیلوں کی سے متعلقہ دستیاب ساز و سامان اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

جن مقامات پر کھیلوں کا انفراسٹرکچر موجود ہے اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،ان میں ضلع فیصل آباد کی تحصیل فیصل آباد سٹی کے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں بیڈ منٹن، سکواش، باسکٹ بال، والی بال، جم اور ہاسٹل، غلام محمد سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن، سکواش، باسکٹ بال اور جم، سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن،والی بال، باسکٹ بال اور سکواش ،الفتح سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش، والی بال، جم، اور ای لائبریری، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی، بوہڑاں والا کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ اور کشتی کے لیے اکھاڑا، سپورٹس ہال کلیم شہید پارک میں ہینڈ بال، بیڈمنٹن، جم،‌مارشل آرٹس، ریسلنگ،

باسکٹ بال اور ہاسٹل ،ڈجکوٹ روڈ سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں باسکٹ بال، والی بال، ہینڈ بال، دیسی کشتی اور باکسنگ، ایتھلیٹک ٹریک سپورٹ سٹیڈیم جھنگ روڈ میں ایتھلیٹکس اور فٹبال، کرکٹ گراؤنڈ سپورٹ سٹیڈیم جھنگ روڈ میں کرکٹ، 7×7 فٹ بال گراؤنڈ سپورٹس ایونیو میں فٹ بال، ملک پور کبڈی سٹیڈیم میں کبڈی،فیصل آباد تحصیل صدر کے کمال پور کبڈی سٹیڈیم میں کبڈی، ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ ڈجکوٹ میں فٹبال، ہاکی اور باسکٹ بال، تحصیل سپورٹس کمپلیکس ڈجکوٹ میں کرکٹ، فٹبال اور بیڈمنٹن، چک نمبر 3 رام دیوالی کبڈی سٹیڈیم میں کبڈی، تحصیل سمندری میں پروٹو ٹائپ جمنیزیم میں آل انڈور گیمز، تحصیل سپورٹس کمپلیکس چار سو 469 گ ب سمندری میں کرکٹ فٹبال اور کبڈی،

تحصیل تاندلیانوالہ میں پروٹوٹائپ جمنیزیم تاندلیانوالہ میں آل انڈور گیمز، کنال کرکٹ سٹیڈیم تاندلیانوالہ میں کرکٹ، تحصیل جڑانوالہ میں پروٹو ٹائپ جمنیزیم جڑانوالہ میں آل انڈور گیمز، تحصیل جیک جمرہ میں پروٹو ٹائپ جمنیزیم چک جمرہ میں آل انڈور گیمز، تحصیل سپورٹس کمپلیکس چک جھمرہ میں کرکٹ، باسکٹ بال اور کبڈی کھیلوں کیلئے انفراسٹرکچر اور سہولیات موجود ہیں۔ ضلع جنگ میں تحصیل جنگ کے شفقت شہید گراؤنڈ جھنگ صدر میں فٹبال، باسکٹ بال اور باکسنگ، پروٹو ٹائپ جمنیزیم مائی ہیر جھنگ صدر میں آل انڈور گیمز ، سپورٹس سٹیڈیم مائی ہیر جھنگ میں کرکٹ اور باسکٹ بال،

منی سپورٹس کمپلیکس جھنگ میں بیڈمنٹن، کراٹے، جم، اور آرچری، ہاکی سٹیڈیم سیٹلائٹ ٹاؤن جنگ میں ہاکی، کرکٹ سٹیڈیم محلہ داؤد شاہ جنگ سٹی میں کرکٹ، سپورٹس سٹیڈیم منڈی شاہ جیونہ جنگ میں کرکٹ، والی بال گراؤند ود جم فیسلٹی کوٹ خان تحصیل اینڈ ڈسٹرکٹ جنگ میں والی بال اور اوپن، والی بال گراؤنڈ ود جم فیسلٹی ایٹ بیرو تحصیل ڈسٹرکٹ جنگ میں والی بال اور اوپن جم، والی بال گراؤنڈ ود جم فیسلٹی رتہ متہ تحصیل اینڈ ڈسٹرکٹ جنگ میں والی بال اور اوپن جم ،منی انڈور جمنیزیم ایٹ منڈی شاہ جیونا جنگ میں بیڈمنٹن اور والی بال،

والی بال گراؤنڈ ود جم فیسلٹی ایٹ ٹالی دولت خان تحصیل ڈسٹرکٹ جنگ میں والی بال اور اوپن جم، ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس ایٹ چونڈ بھروانہ میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن اور اوپن جم، تحصیل سپورٹس کمپلیکس جنگ میں کرکٹ، بیڈمنٹن، والی بال، اوپن جم اور باسکٹ بال، تحصیل شورکوٹ کے پروٹو ٹائپ جمنیزیم شورکوٹ میں آل انڈور گیمز،‌ سپورٹس کمپلیکس حویلی بہادر شاہ تحصیل شورکوٹ ڈسٹرکٹ جنگ میں کرکٹ، بیڈمنٹن اور اوپن جم، تحصیل احمد پور سیال کے تحصیل سپورٹس کمپلیکس احمد پور سیال میں بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹبال، جم، والی بال اور باسک بال، تحصیل اٹھارہ ہزاری کے سپورٹس کمپلیکس ملکانہ تحصیل اٹھارہ ہزاری ڈسٹرکٹ جنگ میں کرکٹ،

اوپن بیڈمنٹن اور کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں ہاکی اور ہاسٹل، تحصیل پیر محل کے ہاکی سٹیڈیم پیر محل میں ہاکی، پیر محل سپورٹس کمپلیکس پیر محل میں فٹبال،تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سپورٹس سٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرکٹ، جنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ پر ای لائبریری میں ای لرننگ پروٹو ٹائپ جم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آل انڈور گیمز، ٹوبہ ہاکی سٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہاکی،‌ فٹبال گراؤنڈ چک نمبر 335 گ‌ب میں فٹبال، سپورٹس گراؤنڈ چک نمبر 341 گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فٹبال، سپورٹس گراؤنڈ چک نمبر 343 گاف بے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فٹبال سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔ضلع چنیوٹ میں تحصیل بھوانہ کے تحصیل سپورٹس کمپلیکس بھوانہ میں کرکٹ اور باسکٹ بال کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے مزید بتایا کہ روانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد مذکورہ انفراسٹرکچر میں فراہم کردہ کھیلوں کی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز اور منتخب ٹینلٹ کی کوچنگ اور ٹریننگ کیلئے کوچز فراہم کئے جارہے ہیں۔

قومی و عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی جذبہ حب الوطنی کے تحت رضا کارانہ خدمات فراہم کررہے ہیں۔ پنجاب حکومت کا محکمہ کھیل دستیاب وسائل میں ہر ممکن حد کھلاڑیوں، شہریوں اور شوقین افراد کو سہولیات فراہم کررہا ہے۔ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پہلے سے موجود انفراسٹرکچر کی تعمیر مرمت کی جارہی ہے اور نئے منصوبوں پر تیز سے کام جاری ہے۔