لاہور۔25فروری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام جناح گولڈ پولو کپ کا چھٹا ایڈیشن جناح پولو فیلڈ نمبر ون میں شروع ہوگیا۔ پہلے روز ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس نے بی این پولو کو 8-6.5 سے ہرا دیا۔ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے عامررضا بہبودی نے چھ خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر میں فاکو ریٹمار اور راجہ تیمور ندیم نے ایک …
جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام جناح گولڈ پولو کپ کا چھٹا ایڈیشن جناح پولو فیلڈ نمبر ون میں شروع ہوگیا

مزید خبریں
لاہور۔25فروری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام جناح گولڈ پولو کپ کا چھٹا ایڈیشن جناح پولو فیلڈ نمبر ون میں شروع ہوگیا۔ پہلے روز ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس نے بی این پولو کو 8-6.5 سے ہرا دیا۔ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے عامررضا بہبودی نے چھ خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر میں فاکو ریٹمار اور راجہ تیمور ندیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔
بی این پولو کی طرف سے ٹی ٹو رئیوئز گزنو نے تین، ثاقب خان خاکوانی نے دو اور ابراہیم خلیل نے ایک گول سکور کیا۔ جناح پولو فیلڈز میں 14گول ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔








