لاہور۔25فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے برانڈ پارٹنرشپ حقوق ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں،جہاں مالی لحاظ سے تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ پارٹنرشپ حقوق برائے چار سالہ سائیکل2026 تا 2029 ( ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 سے موثر) کے لیے کامیاب بولی کا عمل مکمل کر لیا گیا …
ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے ریزرو قیمت سے بڑھ کر ریکارڈ بولی دیتے ہوئے برانڈ پارٹنرشپ حقوق حاصل کر لیے

مزید خبریں
لاہور۔25فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے برانڈ پارٹنرشپ حقوق ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں،جہاں مالی لحاظ سے تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ پارٹنرشپ حقوق برائے چار سالہ سائیکل2026 تا 2029 ( ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 سے موثر) کے لیے کامیاب بولی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس برانڈ پارٹنرشپ میں چھ کیٹیگری حقوق کے ساتھ ایک امپائر برانڈنگ حق بھی شامل ہے۔مالی بولی کھولنے سے قبل پی سی بی نے اپنے شفاف اور مضبوط بڈنگ عمل کے تحت ریزرو قیمت کا اعلان کیا تھا۔ ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے ریزرو قیمت سے بڑھ کر ریکارڈ بولی دیتے ہوئے برانڈ پارٹنرشپ حقوق حاصل کر لیے۔یہ معاہدہ2016 میں شروع ہونے والے لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے مقابلے میں برانڈ پارٹنرشپ ویلیو میں 1,226 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے،جو لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کمرشل طاقت کا واضح ثبوت ہے۔ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای کے گروپ ڈائریکٹر رائو عمر ہاشم نے کہا کہ ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر 2026 تا 2029 کے لیے کیٹیگری اسپانسرشپ حقوق کے ذریعے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے دور کا حصہ بننے پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیگ کے آغاز سے ہی ان کا ادارہ پی ایس ایل کے وژن پر یقین رکھتا ہے،جس کا مقصد پاکستان کے کرکٹ اور کمرشل منظرنامے کو بدلنا ہے اور یہ سنگِ میل لیگ کی طویل مدتی کامیابی کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اب ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ برانڈ بن چکی ہے،جس کی بنیاد پرجوش شائقین، عالمی معیار کے کھلاڑیوں اور پی سی بی کی دوراندیش حکمت عملی ہے۔ ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای بدستور پی سی بی کے اس عزم کے ساتھ ہم آہنگ ہے کہ جدت، استحکام اور عالمی تعاون کے ذریعے پاکستان کرکٹ کو مزید مضبوط بنایا جائے۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے برانڈ پارٹنرشپ حقوق کی فروخت کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے آغاز سے اب تک ان حقوق کی مالیت میں 1,226 فیصد اضافہ ہوا ہے،جو ایچ بی ایل پی ایس ایل برانڈ کی مضبوطی،مسابقتی معیار اور دنیا بھر میں کرکٹ شائقین میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے ٹرانس گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے نئے دور میں قدم رکھتے ہوئے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور ایک دہائی تک ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنے کا عملی ثبوت دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے ایڈیشن کے آغاز کے منتظر ہیں،جو ملک بھر میں منعقد ہوگا اور پہلی بار لیگ میں آٹھ ٹیمیں دو نئے وینیوز کے ساتھ شرکت کریں ۔








