میڈرڈ۔26فروری (اے پی پی):ریال میڈرڈ نے یورپی چیمپئنز لیگ کے اہم میچ میں سخت مقابلے کے بعد بینفیکا کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔شنہوا کے مطابق ریال میڈرڈ نے ہوم گرائونڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں بینفیکا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔یلین شوامینی اوروینیسیئس جونیئر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔سینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے …
یورپی چیمپئنز لیگ ،ریال میڈرڈ کی بینفیکا کے خلاف کامیابی کے بعد ٹاپ 16 میں رسائی

مزید خبریں
میڈرڈ۔26فروری (اے پی پی):ریال میڈرڈ نے یورپی چیمپئنز لیگ کے اہم میچ میں سخت مقابلے کے بعد بینفیکا کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔شنہوا کے مطابق ریال میڈرڈ نے ہوم گرائونڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں بینفیکا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔یلین شوامینی اوروینیسیئس جونیئر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔سینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کو میچ کے دوران سخت دباؤ کا سامنا رہا۔
بینفیکا نے ابتدا میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور رافا سلوا نے 14 ویں منٹ پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔ تاہم ریال میڈرڈ نے فوری ردعمل دکھایا جب یلین شوامینی نے 16 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔میچ کے دوسرے ہاف میں کھیل کی رفتار تیز رہی لیکن دونوں جانب سے کئی آسان مواقع ضائع ہوئے۔ ریال میڈرڈ کو اس وقت تشویش لاحق ہوئی جب راؤل سینسیو گرنے کے باعث زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔
اس کے علاوہ ٹیم اپنے اہم کھلاڑی کیلین ایمباپے کے بغیر میدان میں اتری ،کیوں کہ وہ گھٹنے کی تکلیف کا شکار تھے۔میچ کا فیصلہ اسی ویں منٹ میں ہوا جب برازیل کے فارورڈ وینیسیئس جونیئر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو بینفیکا کے خلاف 1-2 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار ہی۔ میچ میں اس فتح کے ساتھ ریال میڈرڈ کی ٹیم یورپی چیمپئنز لیگ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں بھی پہنچ گئی ۔








