دبئی۔26فروری (اے پی پی):ایل سلواڈور کے ٹینس کھلاری مارسیلو آریوالو اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویچ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ای ایس پی این کے مطابق ایل سلواڈور کےمارسیلو آریوالو اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویچ پر مشتمل …
اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس مینز ڈبلز ،مارسیلو آریوالو اور میٹ پاویچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
دبئی۔26فروری (اے پی پی):ایل سلواڈور کے ٹینس کھلاری مارسیلو آریوالو اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویچ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ای ایس پی این کے مطابق ایل سلواڈور کےمارسیلو آریوالو اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویچ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پرتگال کے حریف کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار لوکاس میڈلر کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ایل سلواڈور کے ٹینس کھلاری مارسیلو آریوالو اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویچ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پرتگال کے حریف کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار لوکاس میڈلر کو 4-6، 6-3 اور 9-11سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








