دسواں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن

کینڈی ۔26فروری (اے پی پی):سری لنکا اور بھارت میں جاری دسواں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تیزی سے اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے،جہاں سیمی فائنل تک رسائی کے لئے انتہائی سنسنی خیز صورتحال بن چکی ہے ۔ پہلی مرتبہ یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی ایشیائی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ نہ مل سکے۔ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں عبرتناک شکست …

کینڈی ۔26فروری (اے پی پی):سری لنکا اور بھارت میں جاری دسواں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تیزی سے اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے،جہاں سیمی فائنل تک رسائی کے لئے انتہائی سنسنی خیز صورتحال بن چکی ہے ۔ پہلی مرتبہ یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی ایشیائی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ نہ مل سکے۔ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد میزبان بھارتی ٹیم کی پوزیشن غیر یقینی ہوگئی ہے۔ بھارت کو اپنے باقی میچز میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنا ہے اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اسے نہ صرف کامیابی درکار ہوگی بلکہ دیگر نتائج بھی اس کے حق میں آنے چاہییں گے۔

اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ بھی آخری چار ٹیموں کی دوڑ میں شامل ہوسکتا ہے، جس سے مقابلہ مزید سخت ہوجائے گا۔پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے لئے اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو لازمی شکست دینا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے دیگر میچز کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.461 ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پلس 3.050 ہے، جو اسے برتری فراہم کر رہا ہے۔

اگر نیوزی لینڈ اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے شکست کھا جاتا ہے تو پاکستان کے لیے امکانات روشن ہوسکتے ہیں، تاہم گرین شرٹس کو بڑی فتح کے ذریعے اپنا رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہوگا۔دوسری جانب سری لنکا نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ائنل کی دوڑ میں ہر میچ فیصلہ کن بن چکا ہے اور شائقین کرکٹ کی نظریں آنے والے مقابلوں پر مرکوز ہیں، جہاں معمولی فرق بھی ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ کرسکتا ۔