ڈینیئل مدویدیف اور کیرن خچانوف اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

دبئی۔26فروری (اے پی پی):روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اورروس کے ہی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ای ایس پی این کے مطابق متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ …

دبئی۔26فروری (اے پی پی):روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اورروس کے ہی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ای ایس پی این کے مطابق متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سوئس ٹینس سٹار سٹانسلاس واورینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار جینسن ٹائلر بروکسبی سے ہوگا۔

دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں روس کے ہی کیرن خچانوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو 4-6، 7-6(7-5)اور3-6سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔کوارٹر فائنل رائونڈ میں کیرن خچانوف کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ سے ہوگا۔