اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)نے واضح کیا کہ نظم و ضبط، ادارہ جاتی رٹ اور سرکاری امور کی بلا تعطل انجام دہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام افسران و اہلکار پاکستان سپورٹس بورڈ سروس رولز 2000 پر سختی سے عملدرآمد کے پابند ہیں۔ جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ایس بی نے یہ واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں، …
نظم و ضبط، ادارہ جاتی رٹ اور سرکاری امور کی بلا تعطل انجام دہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان سپورٹس بورڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)نے واضح کیا کہ نظم و ضبط، ادارہ جاتی رٹ اور سرکاری امور کی بلا تعطل انجام دہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام افسران و اہلکار پاکستان سپورٹس بورڈ سروس رولز 2000 پر سختی سے عملدرآمد کے پابند ہیں۔
جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ایس بی نے یہ واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں، بدانتظامی، سرکاری کام میں خلل، حکومتی امور میں رکاوٹ یا نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف پاکستان سپورٹس بورڈ سروس رولز 2000 کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی اور حسب ضرورت قواعد کے مطابق بڑی سزائیں بشمول ملازمت سے برطرفی بھی دی جا سکتی ہے۔ مزید برآں ،ادارے اور اس کے افسران کے خلاف جھوٹی، گمراہ کن اور ہتک آمیز معلومات کی تشہیر سے متعلق معاملات کو قابل اطلاق قوانین و قواعد کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو بھجوایا جا رہا ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نظم و ضبط کے نفاذ، ادارہ جاتی سالمیت کے تحفظ اور سرکاری امور کی تسلسل کے لیے پرعزم ہے۔








