بداپسٹ۔27فروری (اے پی پی):ہنگری نے ممکنہ یوکرینی حملوں کے پیشِ نظر اپنے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے اضافی اقدامات کرتے ہوئے سرحد پر ہیلی کاپٹر یونٹس تعینات کر دیئے ہیں۔روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات ہنگری کے وزیر دفاع کرسٹوف زالے بوبروونکزے نے گزشتہ روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں ہیلی کاپٹر عملے کی تعداد دوگنی کر دی گئی …
ہنگری نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے یوکرینی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر یونٹ تعینات کر دیئے

مزید خبریں
بداپسٹ۔27فروری (اے پی پی):ہنگری نے ممکنہ یوکرینی حملوں کے پیشِ نظر اپنے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے اضافی اقدامات کرتے ہوئے سرحد پر ہیلی کاپٹر یونٹس تعینات کر دیئے ہیں۔روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات ہنگری کے وزیر دفاع کرسٹوف زالے بوبروونکزے نے گزشتہ روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں ہیلی کاپٹر عملے کی تعداد دوگنی کر دی گئی ہے۔ ان کا مشن ایسے فضائی آلات کو روکنا ہے جو ہنگری کی فضائی حدود میں داخل ہو سکتے ہیں۔
وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ اہم توانائی تنصیبات کی حفاظت پر مامور فوجی یونٹس کو وافر مقدار میں الیکٹرانک وارفیئر (برقی جنگی) آلات فراہم کیے جائیں گے۔ توانائی کی وزارت کی تجویز پر 20 اہم توانائی مقامات کی فہرست تیار کی گئی ہے جنہیں فوج کے کنٹرول میں لیا جائے گا اور وہاں فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہنگری اپنی اہم توانائی تنصیبات کی حفاظت کو مزید مضبوط کرے گا کیونکہ یوکرینی حکومت ہنگری اور سلوواکیا پر تیل کی ناکہ بندی کے ذریعے دباؤ ڈال رہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یوکرینی حکومت ہنگری کے توانائی نظام کو متاثر کرنے کے لیے مزید اقدامات کی تیاری کر رہی ہے لیکن ہنگری دباؤ یا بلیک میلنگ کے سامنے نہیں جھکے گا۔اسی تناظر میں فوجی یونٹس اور ضروری آلات کو اہم توانائی مراکز کے قریب تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ پولیس بھی بعض پاور پلانٹس، ڈسٹری بیوشن اسٹیشنز اور کنٹرول سینٹرز کے گرد گشت میں اضافہ کرے گی۔ شمال مشرقی علاقےزابولکس زاتمار بیرگ کائونٹی میں ڈرون پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔








