کینڈی۔27فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور آج ہونے والا اہم مقابلہ پاکستان کی امیدوں پر براہِ راست اثر انداز ہوگا۔ گروپ کے اہم میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کولمبو کے میدان میں آج شام سات بجے مدمقابل آئیں گی جس کے نتیجے پر پوائنٹس ٹیبل …
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل

مزید خبریں
کینڈی۔27فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور آج ہونے والا اہم مقابلہ پاکستان کی امیدوں پر براہِ راست اثر انداز ہوگا۔ گروپ کے اہم میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کولمبو کے میدان میں آج شام سات بجے مدمقابل آئیں گی جس کے نتیجے پر پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال واضح ہو جائے گی۔ انگلینڈ پہلے ہی چار پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ تین پوائنٹس کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں موجود ہے۔
اگر انگلینڈ کامیاب ہو جاتا ہے تو پاکستان کے لیے اگلے مرحلے تک رسائی کی امید برقرار رہے گی۔ تاہم نیوزی لینڈ کی جیت کی صورت میں پاکستان کے امکانات نہایت محدود ہو جائیں گے اور اس کے بعد ہونے والا میچ محض رسمی کارروائی بن سکتا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ صرف نیوزی لینڈ کی شکست اور پاکستان کی کامیابی بھی قومی ٹیم کو براہِ راست سیمی فائنل میں نہیں پہنچا سکے گی۔
گرین شرٹس کو نہ صرف فتح درکار ہوگی بلکہ بہتر نیٹ رن ریٹ کے لیے بڑے مارجن سے جیت بھی ضروری ہوگی تاکہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر سبقت حاصل کر سکیں۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا جبکہ آج بھرپور پریکٹس سیشن میں کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو دباؤ کے باوجود مثبت اور جارحانہ کھیل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اب آج کے میچ پر مرکوز ہیں جو سیمی فائنل کی تصویر کو واضح کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے ۔








