ڈھاکہ ۔27فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش میں 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق زلزلہ جمعہ کی دوپہر ایک بج کر 54 منٹ پر آیا اور کئی سیکنڈز تک محسوس کیا گیا۔ بنگلہ دیش میٹیریولاجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز ست خیرانامی علاقے میں سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔فوری …
بنگلہ دیش میں 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔27فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش میں 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق زلزلہ جمعہ کی دوپہر ایک بج کر 54 منٹ پر آیا اور کئی سیکنڈز تک محسوس کیا گیا۔ بنگلہ دیش میٹیریولاجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلے کا مرکز ست خیرانامی علاقے میں سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔فوری طور پر زلزلے سے کیس نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی جیالوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 5.3 بتائی ہے۔








