جدہ ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمٰن سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس کے موقع پر جدہ میں ملاقات کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو بنگلہ دیش میں اقتدار کی تاریخی اور پرامن منتقلی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش …
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمٰن سے جدہ میں ملاقات

مزید خبریں
جدہ ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمٰن سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس کے موقع پر جدہ میں ملاقات کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو بنگلہ دیش میں اقتدار کی تاریخی اور پرامن منتقلی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
دونوں رہنمائوں نے تجارت، ثقافت، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کےلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








