افغان جارحیت ،آپریشن غضب للحق میں اب تک طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک، 400 زخمی ، طالبان رجیم کی 74 پوسٹیں تباہ ، 18 چوکیوں پر قبضہ ، دشمن کے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی جاچکی ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

راولپنڈی۔27فروری (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ملحقہ علاقوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 22ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، کابل، پکتیا اور قندھار میں اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر …

راولپنڈی۔27فروری (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ملحقہ علاقوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 22ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، کابل، پکتیا اور قندھار میں اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر 15 سیکٹرز میں 53 مقامات پر فائرنگ کی گئی، سکیورٹی فورسز نے تمام 53 مقامات پر حملوں کو پسپا کیا ، آپریشن غضب للحق میں اب تک طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک، 400 زخمی ، طالبان رجیم کی 74 پوسٹیں تباہ ، 18 چوکیوں پر قبضہ ، دشمن کے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی جاچکی ہیں ۔

وہ جمعہ کو آپریشن غضب للحق کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 21 اور 22 فروری کی شب پاکستانی افواج نے بارڈر کے قریب فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، افغان طالبان رجیم نے اسے بنیاد بناکل کر سوکالڈ ایکشن کیا۔ پاکستان نے ایسا بھرپور جواب دیا کہ دنیا نے دیکھا، تمام53 مقامات پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان رجیم کے اہلکار اور خوارج ہلاک، جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے۔ طالبان رجیم کی 74 سے زائد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کی گئیں، طالبان رجیم کی 18 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں جبکہ دشمن کے 115 ٹینک، بکتربند گاڑیاں تباہ کی جاچکی ہیں۔