راولپنڈی۔27فروری (اے پی پی):معروف عالم دین مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ علماء کرام و مشائخ عظام اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وہ جمعہ کو مرکزی جامعہ مسجد حنفیہ راولپنڈی جمعہ کے سب سے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔معروف عالم دین مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے فضائل بیان کئے اور مسلمانوں کو ان مقدس …
علماء کرام ،مشائخ عظام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مولانا حافظ محمد اقبال رضوی

مزید خبریں
راولپنڈی۔27فروری (اے پی پی):معروف عالم دین مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ علماء کرام و مشائخ عظام اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وہ جمعہ کو مرکزی جامعہ مسجد حنفیہ راولپنڈی جمعہ کے سب سے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔معروف عالم دین مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے فضائل بیان کئے اور مسلمانوں کو ان مقدس لمحوں کی قدر کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے خاص طور پر پاک فوج کے حالیہ ’’آپریشن غضب اللحق ‘‘کا ذکر کیا جو افغانستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شروع کیا گیا ہے۔
چیئرمین ضلعی امن کمیٹی مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اس آپریشن کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اپنی بہادر افواج بالخصوص جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام ایک ساتھ ہیں اور اپنی تمام تر طاقت کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہر سطح پر ان شاء اللہ ہم پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے بہادر جوانوں کی حمایت میں دعا گو ہیں۔ اختتام میں مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے ہزاروں فرزندانِ توحید کی موجودگی میں پاک فوج کے حق میں قرار داد منظور کرائی اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بلند کئے۔








