پنجاب بھر میں میٹر ک کے امتحانات 16 اپریل سے شروع ہونگے ، ڈیٹ شیٹ جاری

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک (دہم) اور نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026ء کے انعقاد کے لیے حتمی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میٹرک (دہم) کے امتحانات کا باقاعدہ آغاز 27 مارچ سے ہوگا، پہلے روز عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کے پرچے لیے جائیں گے۔ میٹرک کے تحریری امتحانات کا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہے گا، …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک (دہم) اور نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026ء کے انعقاد کے لیے حتمی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میٹرک (دہم) کے امتحانات کا باقاعدہ آغاز 27 مارچ سے ہوگا، پہلے روز عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کے پرچے لیے جائیں گے۔ میٹرک کے تحریری امتحانات کا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہے گا، جس کے آخری روز پنجابی اور تاریخِ اسلام کے پرچے منعقد ہوں گے۔نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا، جس میں پہلے روز طلبہ اکنامکس، جغرافیہ، وڈ ورک اور الیکٹریکل وائرنگ کے امتحانات دیں گے۔

نہم جماعت کے امتحانات کا اختتام 8 مئی کو اسلامیات لازمی کے پرچے کے ساتھ ہوگا۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحریری امتحانات کے فوری بعد میٹرک کے عملی امتحانات (Practicals) کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، جو 12 مئی سے 22 مئی تک مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے۔پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق اپنی تیاری مکمل رکھیں اور امتحانی مراکز میں مقررہ وقت پر حاضری کو یقینی بنائیں۔ رول نمبر سلپس اور دیگر تفصیلات متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس پر بھی دستیاب کر دی گئی ہیں۔