جدہ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ علی محمد عمر سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی خودمختاری، استحکام اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا اور اسرائیل کی …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ علی محمد عمر سے ملاقات

مزید خبریں
جدہ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ علی محمد عمر سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی خودمختاری، استحکام اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا اور اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی طور پر صومالی لینڈ کو ایک علیحدہ ریاست تسلیم کرنے کی مذمت کی۔
دونوں وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور صومالیہ کے تعلقات دیرینہ تاریخی اور مذہبی رشتوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے تجارت، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔








