ابو ظہبی۔27فروری (اے پی پی):انگلینڈ لائنز نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان شاہینز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا اور پوری ٹیم 38.3 اوورز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مڈل آرڈر بیٹر عبدالصمد 44 رنز کے …
انگلینڈ لائنز نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان شاہینز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

مزید خبریں
ابو ظہبی۔27فروری (اے پی پی):انگلینڈ لائنز نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان شاہینز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا اور پوری ٹیم 38.3 اوورز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مڈل آرڈر بیٹر عبدالصمد 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے جس کے باعث ٹیم بڑا مجموعہ ترتیب نہ دے سکی۔
انگلینڈ لائنز کی جانب سے کیلون ہیریسن نے تین جبکہ جیمز کولز اور سونی بیکر نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے حریف بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔ جواب میں انگلینڈ لائنز نے مطلوبہ ہدف 24.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسا ٹرائب 52 اور جیمز ریو 48 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور ٹیم کو بآسانی فتح سے ہمکنار کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔








